پیرس(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اپنے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کے ہمراہ فرنچ اوپن مینز ڈبل کے پہلے مرحلے میں کامیابی کے بعد دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ایونٹ فرنچ اوپن مینز ڈبلز کے مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں پاک بھارت جوڑی نے آسٹریلیا کے رمیز جنید اور بھارت کے ڈیویج شاران کےخلاف پہلے سیٹ میں اعصام اوربوپنا 5-7 سے کامیاب رہے لیکن دوسرے سیٹ میں پاک بھارت جوڑی کو 6-7 کا نقصان برادشت کرنا پڑا تاہم آخری سیٹ میں اعصام اور بوپنا نے 5-7 سے کم بیک کرتے ہوئے ناصرف فتح سمیٹی بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔