تازہ ترینعلاقائی

محکمہ تعلیم نارووال کے ملازمین کی ملی بھگت پنجاب ٹیکس بک بورڈکی ہزاروں کتابیں کباڑ ئیے کے گودام سے برآمد

سیالکوٹ( سعید پاشا) محکمہ تعلیم نارووال کے ملازمین کی ملی بھگت پنجاب ٹیکس بک بورڈکی ہزاروں کتابیں کباڑ ئیے کے گودام سے برآمد، بتایا گیا ہے کہ پنجاب چیف منسٹرز ریفارمز پروگرام فار ایجوکیشن ریفارمزکے تحت پنجاب بھر کی طرح نارووال ضلع کے طالب علموں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کر نے کیلئے حکومت پنجاب نے طالب علموں کو مفت کتابیں دینے کیلئے محکمہ تعلیم نارووال کو بھجوائیں مگر محکمہ تعلیم میں موجودکچھ کالی بھیڑوں نے ملی بھگت کر تے ہوئے مختلف کلاسوں کی نئی کتابیں جن کے بنڈل بھی ابھی تک نہیں کھولے گئے تھے کباڑئیے کو پانچ سو روپے فی من کے حساب سے فروخت کردیں،اہل علاقہ کی شکایت پر میڈیا ٹیم نے محلہ ہجویر کالونی کی دوکانوں میں کباڑ کے گودام پر چھاپہ مار کر گودام سے مختلف کلاسوں کی ہزاروں کتابیں جو پنجاب ٹیکس بک بورڈ کی طرف سے شائع کی گئیں تھیں اس وقت پکڑ لیں جب کباڑیہ محمد عمران اپنے گودام سے کتابیں مزدا ٹرک پر لوڈ کروا رہا تھا،موقع پر محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی پہنچ گئے، بااثر سیاسی شخصیات کے دباؤ میں آکرمحکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پنجاب ٹیکس بک بورڈ کی کتابوں سے لوڈ شدہ مزدا ٹرک پولیس کے حوالے کر نے کی بجائے ملی بھگت کرتے ہوئے موقع سے فرار کروادیا،۔کباڑخانہ کے مالک محمد عمران نے بتایا کہ وہ یہ کتابیں گورنمنٹ ہائی سکول نارووال میں قائم ویر ہاوس سے سکول کے ملازمین محمد اکرم،محمدشہزاد اور محمد وسیم سے پانچ سو روپے فی من کتابیں خریدتا ہے ،پنجاب ٹیکس بک بورڈ کی کتابوں سے بھر ی ایک بوری کاوزن تین من ہے جبکہ اس کی سرکاری قیمت 85ہزار روپے بنتی ہے کباڑیہ صرف1500/روپے میں خرید رہاتھا،ای ڈی او ایجوکیشن غیاث الدین پراچہ نے کہا ہے کہ کباڑئیے سے برآمد ہونے والی کتابیں پرانی استعمال شدہ ہیں،ڈسٹر کٹ مانیٹر نگ آفیسر محمد اشرف نے میڈیا سے نامناسب رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے کوئی کتابیں چوری نہیں ہوئیں ،مزدہ ٹرک کہیں بیرون ملک نہیں چلا گیا ضرورت پڑنے پرپکڑ لیں گے،ڈی سی او نارووال سید نجف اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری کتابوں کی چوری کا معاملہ میرے علم میں ہے انکوائری کے بعدذمہ داراں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی نارووال میں تاحال مقد مہ کا اندراج نہیں ہو سکا،اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروئی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملہ،3افرادجاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker