تازہ ترینعلاقائی

رائے ونڈ سے تبلیغی جماعت کی بہاول نگر آمد،متعدد ادکاراور سابق کھلاڑی شامل

بہاول نگر (رانا فیصل رحمن)رائے ونڈ سے مہمانوں کی خصوصی جماعت کی بہاول نگر آمد،35سے زائد افراد جن میں متعدد اداکاراور کرکٹ کے سابق کھلاڑی ذوالقرنین بھی شامل ۔تبلیغی مرکز میں قیام ،شہر کی مساجد میں بیانات کا سلسلہ جاری لوگوں کا بے پناہ رش ۔لوگوں کے ٹوٹے ہوئے رابطے کو اللہ سے بحال کرانے کا نام تبلیغ ہے ۔تفصیلات کے مطابق بہاول نگر سے کھلاڑی ،اداکاروں،پہلوانوں اورکاروباری شخصیات پر مشتمل جماعت بہاول نگر مرکز پہنچ گئی۔جن میں مزاحیہ اداکار جواد وسیم،طارق جیکسن،سابق کرکٹ کھلاڑی ذوالقرنین بھی شامل ہیں ۔مقامی ذمہ داران نے رائے ونڈ سے آنے والی جماعت کا قیام تبلیغی مرکزمیں ہی رکھا ہے مگر اس جماعت کا شہر اور گردونواح میں بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز جامع مسجد خادم آباد کالونی،جامع مسجد جناح کالونی،گلشن زیتون کالونی ،ماڑی میاں صاحب ،ڈونگہ بونگہ،ہارون آباد میں مبلغین نے دعوتی بیانات کئے ۔جن میں عوام کی بڑی تعداد نے اللہ کے راستے میں نکلنے اور تبلیغی کام کو مقصد بنا کر کرنے کے ارادے لکھوائے۔اداکار طارق جیکسن نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ رائے ونڈ جائیں گے مگر جو سکون اس کام اور بزرگوں کی صحبت میں ملا ۔واضح رہے کہ مہمانون کی یہ جماعت 3دن بہاول نگر میں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!