تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان:اسسٹنٹ کمشنرچودھری عبدالغفارکوڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازیخان کااضافی چارج دے دیاگیاہے

dgkhanڈیرہ غازی خان (جنید ملک سے). ڈیرہ غازیخان کے چار بازاروں میں تجاوزات کے مستقل خاتمہ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو باقاعدگی سے ٹریکٹر ٹرالی کے ہمراہ بازاروں کا گشت کریں گی اور تجاوزات کی زد میں آنے والا سامان ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . یہ احکامات ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کیمپ آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے . ڈی سی او نے کہاکہ ٹریفک چوک سے کلمہ چوک ، اندھے والی پل سے شیل پمپ چوک تک نصب مین داخلی گیٹ بند کر دیئے جائیں . ٹریفک پولیس اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی بھی ریڑھی ، رکشہ اور دیگر بڑی گاڑیاں بازاروں میں داخل نہ ہوں . انہوں نے کہاکہ وہ بازاروں کا اچانک معائنہ کریں گے اور کسی بھی محکمہ کی غفلت سامنے آنے پر سخت کاررو ائی عمل میں لائی جائے گی . ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ٹی ایم اے کے افسران دکانداروں کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ اپناسامان دکان کی حدد میں رکھیں اور کسی ریڑھی بان کو اپنی دکان کے آگے ہرگز کھڑا نہ کرنے دیں . انہوں نے ٹی ایم اے کے متعلقہ افسران کی اتوار کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے بازار میں موجود رہنے کی ہدایت کی . علاوہ ازیں ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہا کہ کالج چوک سے پل ڈاٹ زیر تعمیر سڑک کی توسیع کے منصوبے کیلئے سڑک کاملبہ فوری طو رپر اٹھایا جائے اور شو روم مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی گاڑیاں روڈ پر ہرگز کھڑی نہ کریں . ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہاکہ نواز شریف پارک ، سٹی پارک ، عظمت پارک اور دیگر اہم چوکوں پر عوام کے بیٹھنے کیلئے بنچ نصب کیے جائیں . اجلاس میں اے ڈی سی محمد شاہد ، ایکسیئن پراونشل ہائی وے شفقت حسین بخاری ، ڈی ایس پی ٹریفک طاہر مصطفی ، ٹی ایم او نصیر احمد خان ، ٹی او ریگولیشن چودھری محمد ارشد اور محمد شاہد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی .

یہ بھی پڑھیں  حکومت خواتین کے تحفظ اور خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker