تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:حاجی رمضان کا بلیرچک36 میں والہانہ استقبال،منوں پتیاں نچھاور

Haji Ramzanپتوکی(نامہ نگار) سرائے مغل کے سیاسی و سماجی رہنماء ذوالفقار علی بھٹو اور چوہدری رحمت منیش کی طرف سے حلقہ NA 142کے جماعت اسلامی کے اُمید وار حاجی محمد رمضان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ گاؤں میں مٹھائیاں تقسیم ،پھولوں کی پتیاں نچھاور ، شاندار استقبال ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی حلقہ 142 NA کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان اپنی انتخابی مہم کے دوران موضع بلیر چک 46میں پہنچے تو میو برادری کے سرائے مغل کے سیاسی و سماجی رہنماء ذوالفقار علی بھٹو اور چوہدری رحمت منیش نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ انکا والہانہ استقبال کیا ۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور خوشی سے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ اور انہیں بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر حاجی محمد رمضان نے کہا کہ 2002کے الیکشن میں بھی موضع بلیر کی عوام نے جس طریقے سے میرا استقبال کیا تھا میں اُس کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ اس دفعہ بھی مجھے جن محبتوں اور چاہتوں سے نوازا گیا ہے وہ بے مثال ہے انہوں نے کہا کہ باریاں لگانے والوں کا وقت گزر چکا ہے عوام تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو ووٹ دیں گے ، اور گیارپ مئی کو لٹیرے حکمرانوں کو شکست فاش ہو گی ۔ اس موقع پر خواتین کے ایک وفد کی قیادت حسینی بی بی کر رہی تھی اس نے بھی جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے جتنے حقوق خواتین کو دئیے اُتنے کسی دوسرے مذہب نے نہیں دئیے اور ہم اسلام کا ساتھ دینے والوں کا ساتھ دیں گے اور جماعت اسلامی کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے ترازو پر مہر لگائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن کے 2 اہم رہنما جلد جیل جائیں گے: یوسف رضا گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker