تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:پولیس گردی کا نشانہ بننے والی ضعیف خاتون کی خود سوزی کی کوشش

رینالہ خورد(نامہ نگار) پولیس گردی کا نشانہ بننے والی ضعیف خاتون کی خود سوزی کی کوشش تفصیلات کے مطابق شیر گڑھ کی رہائشی ذکراں بی بی کے سابقہ داماد نے دیگر ملزمان کے ہمراہ زکراں بی بی اور اس کے حقیقی بیٹے افتخار سے ان کی ملکیتی بس نمبر LES7686 ، مورخہ 23 مئی 2014 کی رات گن پوائنٹ پر چھین لی تھی لیکن لیکن ملزمان نواب ڈوگر SI حجرہ کے قریبی عزیز تھے اس لیے نواب ڈوگر نے اپنی و ردی کا ناجا ئز فائدہ اٹھاتے ہوئے SHOشیر گڑھ عزیز چیمہ کو ڈکیتی کی FIR لینے سے روک دیا اور اسی دوران تھانہ حجرہ میں مظلوم ضعیف زکراں بی بی کے بیٹوں افتخاز وغیرہ کے خلاف زنا اوراغواء کا پرچہ14 462/ بجرم 365/B درج کر لیا تاکہ غریب خاتون کی بس ہڑپ کی جاسکے تھانے سے دلبر داشتہ ہوکر خاتون نے سٹی پریس کلب شیر گڑھ کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی جو کہ صحافیوں اور شہریوں نے ناکام بنا دی اس کے بعد ضعیف خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button