تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی،رانا امتیاز

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ملک میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور بڑھتی پٹرولیم کی قیمتوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے مہنگائی کا عالم یہ ہے کہ ملک میں سبزی ،پھل اور دیکر کھا نے پینے والی اشیا مہنگے دا مو ں فروخت ہو رہی ہیں ان خیالا ت کا اظہار سابق ضلع ناظم قصور رانا امتیاز احمد خاں نے پریس کلب کے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے صنعتوں میں خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبہ میں اس کے شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اسی طرح دیہاتوں اور شہریوں کی گھریلو ،سماجی اور کا رو با ری زندگی بھی شدید متا ثر ہو رہی ہے راتو ں کو بجلی کی عدم مو جود گی میں گر می اور مچھروں کے با عث نیند سے محروم رہنے والے مزدور وں کی کار کردگی کم ہو کر خود ان کے اور ملک کے معاشی مسا ئل میں اضا فے کا سبب بن رہی ہے مزید انہوں نے کہا کہ (دھاندلی ) لیگ نے عوام پر پٹرول ڈرون گرا کر مزید عوام کومعاشی طورپر ما رنے کی کو شش کی ہے پٹرول کی قیمتیں تو پیسوں میں کم مگر جب بڑھا نے کی باری آتے ہے تو رپوں میں اضا فہ کیا جاتا ہے پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی کو کا فی فرق پڑے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button