پاکستانتازہ ترین

پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرکرتباہ،دو افراد شہید

کراچی (نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او بلدیہ ٹاؤن کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اندوہناک حادثے میں دو افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے میں گرنے سے پہلے آگ لگی ہوئی تھی۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں بس ٹرمینل کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پولیس کے مطابق طیارے میں سوار دونوں افراد شہید ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے میں آگ لگی ہوئی تھی۔ تاہم پائلٹس نے حادثے سے آبادی کو محفوظ رکھا اور طیارے کھلے میدان میں جا گرا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کردی

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ: تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے15 دن میں جواب طلب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker