پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاع،کراچی بند،ہر طرف افرادتفری کا عالم

کراچی (نمائندہ دانیال خان) لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد کراچی میں حالات خراب ہوگئے۔ مارکیٹیں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور علاقے بند ہونا شروع ہوگئے، مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔ لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر گویا شہر کراچی کے باسیوں پر قیامت بن کر ٹوٹی۔  وہاں لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے الطاف حسین کو گرفتار کیا وہاں کراچی میں ہر طرف گویا افرا تفری کا سماں۔ مارکیٹیں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، دفاتر اور مختلف علاقے بند ہونا شروع ہوگئے۔ مختلف علاقوں میں نامعلوم مشتعل افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔ الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاعات پر متحدہ کے کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آیا۔ ناظم امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاعات کے بعد شہر کی تمام سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ حساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ شہر بھر میں کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے پولیس و رینجرزکوہائی الرٹ کردیاگیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button