تازہ ترینکھیل

ہاشم آملہ جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

جوہانسبرگ (نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، ان کی تقرری سابق کپتان گریم سمتھ کی جگہ کی گئی ہے جو مارچ میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ ہاشم آملہ اگلے مہینے سری لنکا کے خلاف 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اے بی ڈویلیئرز ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ واضح رہے کہ اے بی ڈویلئرز ون ڈے ٹیم کے کپتان جبکہ ہاشم آملہ نائب کپتان ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق کپتان گریم سمتھ نے ہاشم آملہ کی تقرری پر سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے پیغام میں انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقی ٹیم کا ٹیسٹ میچز کے مستقبل کو بہتر ہوتا دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker