پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کی گرفتاری پر پاک نیوز کا سروے، ملا جلاعوامی ردعمل

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاک نیوز لائیو نے الطاف حسین کی گرفتاری پر عوامی ردعمل جاننے کے لیے مختلف شہروں میں فون کے ذریعے مختلف لوگوں سے بات چیت کی ۔ جہاں سے عوام نے برطانیہ کے اس عمل پر مختلف طریقے سے ردعمل کا اظہار کیا۔ اوکاڑہ سے احتشام شامی نے کہا کہ اگر الطاف حسین کسی جرم میں ملوث ہے تو ان کی پارٹی کو اعتماد لیکر آپریشن کرنا چاہیے تھا۔70پولیس والوں کے ساتھ دیواریں پھلانگ کر دھاوا بولنا ایک لیڈر اوراسکی پارٹی کی توہین ہے۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔گوجرانوالہ سے سردار عرفان کا کہنا ہے  پی پی کے دورمیں الطاف حسین کے خلاف تمام ثبوت یو کے سکاٹ لینڈ یارڈ کو پہنچا دیے گئے تھے، حکومت اور عوام اندر خانےاس اقدام پر خوش ہیں، یو کے یارڈ نے میرٹ کے مطابق یہ فیصلہ کیا ہے۔ الطاف حسین کی طرح ہر پاکستانی لیڈر کا احتساب ہونا چاہیے۔عمران فاروقی کی فیملی کو بی انصٓف ملنا چاہیے۔فیصل آباد سے ملک ساجد اعوان کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ ایسا ہونا چاہیے۔الطاف حیسن پاکستان کیوں نہیں آیا؟ راولپنڈی سے تیمور حسن کا کہنا ہے کہ سیاسی ڈرامہ کیا گیا ہے۔ اس سکارٹ لینڈ کے ذمہ بے نظیر کی تحقیقات بھی تھی مگر اس کا رزلٹ آج تک سامنے نہیں آیا۔ کراچی سے میر افسر مان کا کہنا ہے بندہ جیسا کرتا ہے ہے ویسا ہی بھرتا ہے ۔جمبر سے سید ذاکر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔چلو دیر آدرست آ۔ فیصل آبا دسے عزیر الطاف کا کہنا ہے انصاف ہونا چاہیے خواہ کچھ بھی ہو۔

یہ بھی پڑھیں  امریکہ، بھارت اورانکے اتحادی پاکستان کو سینڈوچ بنانے کی سازشیں کررہے ہیں،حافظ سعید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker