تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر:مستحق طلباء وطالبات کے لئے سکولز بیگز اورگفٹس کی تقسیم کی پروقار تقریب

بہاول نگر (رانا فیصل رحمن)علم کی شمع سے بدامنی ،جہالت اورظلمتوں کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔خدمت خلق ہمارا نصب العین ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہا ر الفت فاؤنڈیشن بہاول نگر کے زیر اہتمام الابرار سکول سادات کالونی بہاول نگر میں مستحق طلباء وطالبات کے لئے سکولز بیگز اور گفٹس کی تقسیم کی پروقار تقریب کے موقع پر سماجی شخصیات محمد گلزار،عدیل جاوید، سابق صدر پریس کلب طارق حفیظ پریس کلب بہاول نگر کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد نصراللہ خان،سنےئر صحافی سید سمیع الحق بخاری ،ڈی یو جے بہاول نگر کے جنرل سیکرٹری طاہر کریم خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں عبادات کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کا بھی حکم دیتا ہے ۔مستحق بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے لانا ہوگا تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ ہوسکے۔تعلیم کی بنیاد پر ہی حضرت جبرائیل دیگرفرشتوں سے اعلی مقام پاگئے۔ تقریب میں 32سے زائدمستحق زیر تعلیم بچے اوربچیوں میں سکولز بیگزاورگفٹ تقسیم کئے گئے۔تقریب میں شہر بھر کی سماجی ،صحافتی اور تاجر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے الفت فاؤنڈیشن کی کاؤش کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button