پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری سے اتحادنہ کیا جائے، جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کو پیغام

لاہور (نمائندہ خصوصی) ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر نئی صف بندیوں کے لئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں میں رابطے جاری ہیں اس حوالے سے جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ وہ طاہر القادری کے ساتھ اتحاد سے گریز کریں ۔ جماعت اسلامی کاموقف تھاکہ طاہرالقادری جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیںاور جماعت اسلامی کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ طاہر القادری سے رابطے ہیں، مگر تحریک انصاف فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button