
ڈسکہ(سعید پاشا)دوران گشت 2ملزمان سے 40لیٹر شراب برآمد جبکہ دو اشتہاری ملزمان بھی پکڑے گئے تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ پولیس نے دوران گشت موضع کوٹ جنڈو میں ملزم نوید احمد سے30لیٹر شراب ،موضع کوٹلی خانو میں ملزم اصغر علی سے10لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا جبکہ سٹی پولیس نے دو اشتہاری ملزمان نزیر احمد ،ریاض احمد سکنہ بھروکے کو بھی گرفتار کر لیا ۔