تازہ ترینکھیل

سری لنکا نے انگلینڈ کو پانچویں ون ڈے میں ہراکر ،سیریز بھی جیت لی

برمنگھم(نمائندہ سپورٹس)سری لنکا نے انگلینڈ کو پانچویں ون ڈے میں چھ وکٹ سے شکست دے کرپانچ میچوں کی سیریز تین دو سے جیت لی ۔برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مہنگا پڑا، لسیتھ مالنگا کی شاندار بالنگ کے سامنے پوری ٹیم صرف 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان ایلسٹر کک 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،سری لنکا نے ہدف 49ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، لہیرو تھریمانے 60 رنز ناٹ آوٹ کے ساتھ سب سے کامیاب بیٹسمین رہے، مہیلا جے وردھنے بھی 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اس کامیابی کے ساتھ ہی سری لنکا نے پانچ میچوں کی سیریز تین دو سے اپنے نام کرلی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام لبیک القدس مارچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker