بین الاقوامیتازہ ترین

بشار الاسد تیسری مدت کے لیے صدر منتخب

دمشق(ڈیسک نیوز)شام کے صدر بشار الاسد مسلسل تیسری بار ،سات سال کے لیے ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ان کے عہدے کے میعاد 2021ء میں ختم ہوگی۔شام میں صدربشار الاسد کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی دارالحکومت دمشق فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ نوجوانوں نے سڑکوں پر بھنگڑے ڈالے۔3جون کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں 73 فی صد رجسٹرڈ ووٹوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔اورصدربشار الاسد نے89 فی صد ووٹ حاصل کیے۔ اس صدارتی الیکشن میں کئی دہائیوں میں پہلی بار بیلٹ پیپر پر ایک سے زیادہ نام نظر آئے۔بشار الاسد کے مدِمقابل امیدواروں حسن النوری اور ماہر حجار نے بالترتیب چار اعشاریہ تین اور تین اعشاریہ دو فیصد ووٹ حاصل کیے۔شامی حزبِ اختلاف کی جماعتیں، باغی تنظیمیں، اقوامِ متحدہ، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک صدارتی انتخابات کو پہلے ہی ”ایک دھوکہ“ قرار دیتے ہوئے مسترد کرچکے ہیں۔صدارتی الیکشن کے لیے ملک بھر میں ساڑھے نو ہزار سے زیادہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے جو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کھلے اور ووٹروں کے رش کی وجہ سے اختتامی وقت سے پانچ گھنٹے بعد تک رات بارہ بجے تک جاری رہی۔انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے غیر ملکی مبصرین میں شام کے اتحادی ممالک ایران، روس اور وینزویلا سمیت دیگر ملکوں کے مبصر بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : چک نمبر 38ٹو آر کرنٹ لگنے سے چار بچوں کا باپ چل بسا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker