پاکستانتازہ ترین

میر شکیل الرحمان اورشائستہ لودھی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ( ڈیسک نیوز)کوئٹہ کی عدالت نے توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی، مہمان وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے توہین آمیز پروگرام نشر کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی اس موقع  پر عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، توہین آمیز پروگرام کرنے والی میزبان شائستہ لودھی جبکہ پروگرام میں مدعو کئے گئے مہمان وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ پر 15 اپریل کو وینا ملک کی شادی کے حوالے سے نشر ہونے والے پروگرام کے دوران شعائر اسلام کا تمسخر اڑایا  تھا اور مذہبی جذبات مجروح ہونے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:شعیہ فرقے کے خلاف توہین آمیزاوراشتعال انگیز ایس ایم ایس کرنے کے جرم میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker