تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:گرم موسم میں لوڈ شیڈنگ کا توڑکرتے ہوئے نہروں اورتلابوں کا رخ کر لیا

بہاولنگر(نامہ نگار) شدید گرم موسم میں  لوڈ شیڈنگ سے بے حال شہریوں نے گرمی لوڈ شیڈنگ کا توڑ کرتے ہوئے نہروں اور تلابوں کا رخ کر لیا ضلع بہاولنگرمیں شدید گرمی کی لہر جاری ہے موسم گرما کے آغاز پر ہی درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے شدید گرم موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب کا شکار شہریوں نےگرمی سے بچنے کے لیے نہروں اور تالابوں کا رخ کر لیا ہےشہریوں کی کثیر تعداد نو جوان،بچے بزرگ،نہروں،تالابوں میںنہا کر لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیںجبکہ کچھ لوگ نہروں کنارے لگے درختوں کی چھائوں میں بیٹھ کر گرمی کی شدت کو کم کرتے نظر آتے ہیں اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کو پانی میںنہا کر ہی کم کیا جا سکتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button