تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سابقہ حکومتوں نےعوام کو بے روزگاری اوربم دھماکوں کے تحفے دئیے ہیں، حاجی رمضان

haji ramzanبھائی پھیرو(نامہ نگار) سابقہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری اور بم دھماکوں کے تحفے دئیے ہیں ۔ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو عوام مسترد کر دیں اور جماعت اسلامی کی ایمانداراور صالح قیادت کو منتخب کریں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ این اے 142 کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان نے نواحی گاؤں جمبر کلاں ، سرائے مغل ، میگہ موڑ اور ڈھلواں میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کے دور میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہو گیا ہے ۔ مہنگائی اور بے روز گاری سے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوئے ۔ امن عامہ کی بد ترین صورت حال سے لوگ چوریوں ، ڈکیٹیوں اور بم دھماکوں میں گھرے رہے ۔ باری باری اور بار بار آ نے والوں کا دور گزر چکا ہے ۔ عوام ان شاااللہ گیارہ مئی کو سابقہ حکمران ٹولے کو مسترد کر کر کے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے ۔ اور نئی قیادت کا سامنے لائیں گے ۔ اس موقع پر درجنوں با اثر افراد نے جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکالمسٹ کلب کاسیمینار''خوددار پاکستان ہماراایمان'' 24نومبر کو منعقدہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker