تازہ ترینعلاقائی

سبی کے تاجر برادری کا رکن صوبائی اسمبلی معصوسمہ حیات سے اظہار تشکر

سبی(نامہ نگار)سبی کے تاجر برادری چوہدری جیرام داس،مہر چند،موہن داس،مانک لعل،چوہدری مکیش،گوپی چند اور محلہ اتم چند روڈ اور محلہ جوہر روڈ کے مکینوں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں پشتونخوا میپ کی رکن صوبائی اسمبلی معصوسمہ حیات سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اتم چند روڈ اور جوہر روڈ کے ٹرانسفارمر جلنے سے علاقے میں بجلی کی ترسیل بند ہو گئی تھی اور سبی کی سخت ترین گرمی میں اعلاقے کے مکین پریشانی اور مشکلات کے عالم میں مبتلا ہوئے ،ہندو پنچائیت اور شہریوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری احمد خان لونی کے توسط سے ایم پی معصومہ حیات سے رابطہ کرکے اسے اس مشکل صورتحال سے آگاہ کیا گیا ،جس پر رکن صوبائی اسمبلی معصومہ حیات نے فوری طور پر چیف کیسکو بلوچستان بلیغ الزمان سے بجلی کی فوری بحالی کے بارئے میں رابطہ کرکے آگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری بجلی کی بحالی کی یقین دہانی اور اقدامات کیئے اور تین گھنٹوں میں مذکورہ متاثرہ علاقوں میں نئے ٹرانسفارمر نصب کیئے گئے اور اسی طرح محترمہ معصومہ حیات کی عوام دوست کوششوں اور چیف کیسکو بلوچستان کے فوری اقدام سے بجلی کی ترسیل کو ممکن بنایاگیا جس پر شہریوں ،اقلیتی برادری اور تاجربرادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے معصومہ حیات اور چیف کیسکو بلوچستان کے اقدام کو سراہااور سبی کیسکو انتظامیہ کے فوری تعاون پر بھی ان کی کارکردگی کو سراہا۔اور سبی کیسکو کے ایس ڈی او سید ممتاز شاہ، اایل ایس حاجی غلام حسین، ایل ایس اسحاق بنگلزئی، فضل احمد،شاہد امان ،محمد بخش، زاہد سہیل منظوراور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا کہ سخت گرمی میں انہوں نے عوام کی خدمت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker