تازہ ترینعلاقائی

ظفروال: توبہ انسان کو قربت خدا وندی کی لا زوال بلندی تک پہنچاتی ہے،پیر تبسم اویسی

ظفروال(پریس ریلیز) مبارک راتیں گناہگاروں کی بخشش کی نوید سناتی ہیں ۔شب برأت و لیلۃ القدر امت مصطفےٰ ﷺ کے لئے انعام ہیں ۔ مومن رحمتِ خدا سے کبھی ناامید نہیں ہوتا ۔ ماں باپ کا نا فرمان ،عادی شرابی وزانی ،سود خور ،جادو گر اور قطع تعلقی کرنے والے توبہ کے بغیر نہیں بخشا جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے ظفروال میں شب برأت کے حوالے سے منعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محفل پاک کی صدارت پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف نے فرمائی ۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا توبہ انسان کو قربت خدا وندی کی لا زوال بلندی تک پہنچاتی ہے ۔شب برأت مومن کو اپنے رب سے ٹوٹا ہوا رشتہ دوبارہ جوڑنے کی ترغیب دلاتی ہے ۔ شب برأت گناہگاروں کو دوزخ سے آزاد کر نے کی رات ہے ۔عبادت و ریاضت سے اس رات خدا و رسول ﷺ کی رضا حاصل کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا انسان فکر آخرت سے سرشار ہو کر گناہوں سے بچ سکتا ہے ۔شب برأت میں حکمت والے تمام کام فرشتوں کے سپرد کر دئیے جاتے ہیں ۔اس موقع پر محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button