تازہ ترینعلاقائی

مردہ کھانے والے آدم خور بھائیوں کو12،12سال کی قید

سرگودھا(نمائندہ خصوصی ) عدالت نے مردہ کھانے والے بھکر کے آدم خور بھائیوں کو 12، 12 سال کی قید سنا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اکمل خان نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت عدالت نے پولیس ، بچے کے والد اور دیگر گواہوں کے بیا نات ریکارڈ کیے جس کے بعد عدالت نے آدم خور بھائیوں کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ دونوں بھائیوں کو میانوالی جیل منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھکر کے رہائشی دونوں بھائیوں کو قبروں سے مردہ نکال کر کھانے اور ان کا گوشت پکانے پر گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل بھی ان دو بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کو قبردوں سے مردہ نکال کر کھانے پر جیل بھیجا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ بلوچستان کی وزیراعظم نوازشریف سےملاقات

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker