تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ سے سبی آتے ہوئے کارکو حادثہ ،خاتون ہلاک ،نوجوان شدید زخمی

سبی( نامہ نگار)کوئٹہ سے سبی آتے ہوئے کارکو حادثہ ،خاتون ہلاک ،نوجوان شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک کرم خان خجک کے انتقال پر ان کے رشتہ دار تعزیت پرکوئٹہ سے سبی آرہے تھے کہ ڈھاڈر کے قریب دوپاسی کراس کے مقام پرکار کا ٹائربرسٹ ہونے سے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ماں مسماۃ(ل)اور بیٹا مرتضیٰ شدید زخمی ہو گیا جنہیں طبی امداد کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سبی لایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مسماۃ (ل)جاں بحق ہوگئیں جبکہ اس کا بیٹا غلام مرتضیٰ شدید زخمی ہیں ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت خطرئے سے باہر ہے تاہم اطلاع ملتے ہی گھر والوں پر پہاڑ گر گیا اور لواحقین بڑی تعداد میں ڈی ایچ کیو پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button