پاکستانتازہ ترین

مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت

کراچی(نامہ نگار) پرویزمشرف کا نام سندھ ہائی کورٹ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ فیصلہ پندرہ روز بعد موثر ہوگا اس دوران فیصلےکےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جاسکےگی۔ وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا ۔۔۔ جس کے خلاف پرویزمشرف نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔ حکومت نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے دی تھی ۔۔ حکومت نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ پرویزمشرف کے خلاف سنگین مقدمات عدالتوں میں زیر غور ہیں۔ اگر وہ بیرون ملک چلے گئے تو پھر واپس نہیں آئیں گے۔ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ انتیس مئی کو محفوظ کیا تھا ۔۔ اور آج پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سنادیا ۔۔  فیصلہ پندرہ روز بعد موثر ہوگا ۔۔ اس دوران فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جاسکےگی۔ فٹبال ورلڈ کپ مقابلوں میں اپني اپني ٹيموں کو جتوانے کے لئے جادوگر بھی ميدان ميں آگئے۔۔جنتر منتر کرکے بلائيں ٹالنے کا  دعويٰ بھی کرديا ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:نامعلوم ٹرالہ نے ٹکرمارکرموٹرسائیکل سوارکوہلاک کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker