پاکستانتازہ ترین

پنجاب کا بجٹ کل پیش ہو گا ،اپوزیشن کااحتجاج کا اعلان

لاہور( نامہ نگار) پنجاب کا اگلے مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جا رہا ہے جس دوران اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کرے گی ۔ یہ احتجاج بجٹ یش کرنے سے لیکر منظوری کے عمل کے دوران جاری رہے گا۔ اپوزیشن مطابق ترقیاتی فنڈز نہ ملنے ‘ پنجاب میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ انتخابی دھاندلی ‘امن و امان کی ناقص صورت ِ حال اور وفاقی و صوبائی بجٹ نامنظور کے نعرے لگا کر اس کو مسترد کرنے کی نعرے بازی کی جائے گی کرے گی ۔ احتجاج کا باقاعدہ اعلان آج قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمودالرشید کے زیرِ صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔بجٹ اجلاس ک میں اپوزیشن کی حکمتِ عملی کے حوالے سے قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمود الرشید نے ” پاکستان“ کوبتایا کہ بجٹ کے موقع پر عوامی ایشوز پر بھرپور صدائے احتجاج بلند کی جائے گی ، دیگر اپوزیشن جماعتوں جماعت اسلامی ‘ مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت بھی مکمل ہو چکی ہے، پوری اپوزیشن متحد ہو کر بجٹ کے موقع پر اپوزیشن کے ارکان کو ترقیاتی فنڈز نہ ملنے ‘ پنجاب میں بد ترین لوڈ شیڈنگ ‘ امن و امان کی خراب صورت حال اور انتخابات میں بدترین دھاندلی سمیت دیگر ایشوز پر احتجاج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حکومت نے مرکز میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ہے اس طرح سے حکومت پنجاب سے بھی اس بات کی کوئی امید نہیں ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دے گی اس لئے ہم عوام دشمن بجٹ کے موقع پر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور اس سلسلے میں اپنی حکمت عملی بھی وضع کریں گے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن پچھلے کئی اجلاسوں میں حکومت پر واضع کرچکی ہے کہ اگر حکومتی اراکین اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈروں کو ہوٹنگ سے باز نہیں آئےں گے تو اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کے ساتھی بھی یہی سلوک کیا جائے گا اسلئے وزیراعلیٰ بھی ’ تیاری ‘ کر کے آئیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button