پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کی جگہ ہوتا توطاہرالقادری کو گرفتارکرکے کینیڈا بھیج دیتا،اچکزئی

اسلام آباد(بیوروچیف)سینئر سیاستدان محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کو غیر مستحکم کرنے والے ہر شخص کے خلاف لڑنا ہوگا،وہ نواز شریف کی جگہ ہوتے تو طاہر القادری کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر کے واپس کینیڈا بھجوانے کا حکم دیتے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کوخطرات ہیں، وہ نواز اور راحیل دونوں شریفوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ایک صفحے پر آجائیں دنیا کو بتائیں کہ ہم مل کر پاکستان چلانا چاہتے ہیں، ایسا نہ کیا گیا تو خدانخواستہ ملک نہیں بچے گا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یا اے پی سی بلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اعلان کرے کہ افغانستان خود مختار ریاست ہے، تو وہ عبداللہ عبداللہ سمیت کسی بھی لیڈر کو ساتھ بٹھا سکتے ہیں، امریکا سمیت دنیا کو یقین دھانی کرائیں کہ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے مگر وہ پاکستان کی ہر قسم کی امداد جمہوریت سے مشروط کریں۔ جمہوریت کو بچانے کے لیے فرنٹ بنایا جائے، میڈیا، جج اور سیاسی جماعتیں سب شامل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی بنے لیکن دنیا کی طرح جمہوری عمل میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔ محموداچکزئی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ خیبر پختونخوا میں گورننس پر توجہ دیں آج یہاں جلسہ کل وہاں، یہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:عدم ادائیگی بل میٹر اتارنے کیلئے جانیوالی واپڈہ ٹیم کو دھمکیاں اور کار سرکار میں مداخلت پر پولیس نے مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker