شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / مودی نے شکریہ کیساتھ نوازشریف کے خط کا جواب دیدیا

مودی نے شکریہ کیساتھ نوازشریف کے خط کا جواب دیدیا

نئی دہلی (ڈیسک نیوز)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے لکھی گئی بھارتی ہم منصب کی چھٹی کا جواب آگیا، نریندری مودی نے نواز شریف کے خط کے جواب میں شکریہ اور شکر گزار کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ بھارت میں نئی سرکاری کے آتے ہی پاکستانی حکومت کی امیدیں بھی جاگ اٹھیں، پہلے ملاقات کی خواہش، پھر دہلی آمد، صرف اس پر ہی بس نہ ہوا، تعریفوں کے پل باندھا شروع ہوگئے، بات چیت سے بات آگے نکلی اور نوبت تحفوں اور تحائف پر آگئی، نواز شریف کی جانب سے مودی کی والدہ کیلئے ساڑھی کا تحفہ ارسال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے بھارتی ہم منصب کے نام خط ارسال کیا گیا، جس میں نواز شریف کی جانب سے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا گیا، جس کے کچھ دن بعد ہی بھارتی ہم منصب نے بھی نواز شریف کو زیادہ انتظار نہیں کریا اور جمعہ کے بابرکت دن پر چھٹی کا جواب دے ڈالا۔ نرندر مودی نے وزیراعظم نوازشریف کے خط کا جواب بھیجا، جس میں بھارتی وزیراعظم نے حلف برداری میں شرکت کا شکریہ ادا کیا، خط میں نریندرمودی کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے مثبت تاثرات پر آپ کا شکر گزار ہوں، آپ کی آمد مشترکا مستقبل اور امیدیوں کی عکاس ہے۔ نریندری مودی نے والدہ کو ساڑھی کے تحفے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے کراچی میں دہشت گرد حملوں کی بھی مذمت کی، بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی بلاجواز اور وحشیانہ اقدام ہے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:حزب مخالف کے چیرمینوں کے اُمیدواروں کی طرف سے حکمران پارٹی کی طرف سے ترقیاتی کام کروانےسخت تنقید