تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ای ڈی اوایجوکیشن وڈی ای او ایلمینٹری اورہیڈ ماسٹرڈسکہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

ڈسکہ(سعید پاشا)ای ڈی او ایجوکیشن وڈی ای او ایلمینٹری سیالکوٹ اورہیڈ ماسٹر گورنمنٹ جناح اسلامیہ ایلیمنٹری سکول ڈسکہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری لاہور ہائی کورٹ نے طلب کرلیاتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ جناح اسلامیہ ایلمنٹری سکول ڈسکہ کے ہیڈ ماسٹر ذوالفقار علی نے سکول میں کی اپنی کرپشن جعل سازیوں بے ضابطگیوں مالی مفادات کی خاطر اختیارات کے ناجائز استعمال وقواعدوضوابط کے برعکس کئے کاموں کو دبانے کیلئے مقامی ایم پی اے ڈسکہ کی پشت پناہی وسپورٹ سے احسان اللہ باجوہ ESTکے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے اس کی سروس سرنڈر کرکے اسے ڈی ای او ایلیمنٹری آفس سیالکوٹ بھیج دیا احسان اللہ باجوہ نے اپنے ساتھ ہونے والی اس سیاسی انتقامی کارروائی کی بابت عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ رٹ پٹیشن دائر کی جس کی سماعت مسٹر جسٹس فیصل زمان خان نے کی انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ کو پندرہ دن کے اندر پٹیشنر کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کا میرٹ کے مطابق ازالہ کرنے کا حکم دیا جو کہ ای ڈی او ایجوکیشن نے ان احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سیاسی دباؤ کے تحت احسان اللہ باجوہ کا گورنمنٹ جناح اسلامیہ ایلیمنٹری سکول ڈسکہ سے تقریباً80کلو میٹر دور گورنمنٹ ہائی سکول بھگت پور تبادلہ کردیااحسان اللہ باجوہ نے گوہرنواز سندھو ایڈووکیٹ ہائی کی وساطت سے عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل درآمد کی بجائے اس عدالتی حکم کو ہوا میں اڑانے والے آفیسرز کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی جس پر سماعت کے بعد عدالت عالیہ کے مسٹر جسٹس فیصل زمان خان نے محمد سلیم ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ وراجہ اعزاز محمد اورذوالفقار علی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ جناح ایلیمنٹری سکول ڈسکہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 20-6-2014کو عدالت طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!