تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کرایہ مانگنے پر کرایہ داروں نے مالک مکان کو مار مار کر ادھ موا کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) کرایہ مانگنے پر کرایہ داروں نے مالک مکان کو مار مار کر ادھ موا کردیا،اہل محلہ کی مداخلت کے باوجود مالک مکان اور اُس کی والدہ غنڈہ عناصر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق۔گزشتہ روز محلہ بلال پورہ کا رہائشی عبدالرزاق اپنے کرایہ داروں سے آٹھ ماہ کا کرایہ لینے کے لیے گیا تو کرایہ داروں نے کرایہ دینے سے صاف انکارکرتے ہوئے گالی گلوچ دینا شروع کردی منع کرنے پرملزم خادم حسین نے اپنے بھائیوں اعظم ،شرافت ودیگر کو بلالیا اورمارکٹائی شروع کردی جس کے نتیجہ میں عبدالرزاق شدید زخمی ہوگیا اور شور مچانے پر اہل محلہ اور عبدارزاق کی والدہ اور بھائی بھی آگئے جنہوں نے بمشکل ملزمان سے عبدالرزاق کی جان بخشی کروائی مگر اسی دوران عبدالرزاق کی والدہ اور بھائی بھی شدید زخمی ہوگئے بعدازاں مضروب شدید زخمی حالت میں تھانہ سٹی پہنچے جہاں پر سٹی پولیس نے ضروری کارروائی کرکے زخمیوں کومرہم پٹی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے سول ہسپتال بھائی پھیرو بھیج دیا بعدازاں صحافیوں کی ٹیم نے حقائق جاننے کے لیے سول ہسپتال بھائی پھیرو کا وزٹ کیا تو وہاں پر عبدالرزاق نے تمام تر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے اور اپنی والد ہ و بھائیوں کے اوپر ملزمان کی طرف سے ہونے والے تشدد کے نشانات دکھاتے ہوئے کہا کہ ملزمان با اثر ہیں اور ہمیں ہسپتال میں بھی جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button