تازہ ترینعلاقائی

اے ڈی سی و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ بہاولنگر کے خلاف انجمن تاجران کا شدید احتجاج

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اے ڈی سی بہاولنگر کی انجمن تاجران کے خلاف انتقامی کاروائی ، پینے کے پانی کے ظالمانہ ٹیکس کیخلاف احتجاج کر نے پر بغیر نوٹس دیے تاجروں کا سامان ناجائز تجاوزات کی آڑ میں اُٹھا لیا، لاکھوں روپے مالیت کا سامان اُٹھانے پر انجمن تاجران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اے ڈی سی و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ بہاولنگر کے خلاف انجمن تاجران کا شدید احتجاج، فوری تبادلے کا مطالبہ۔ تفصیلات کیمطابق اے ڈی سی و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ بہاولنگر منظرجاوید علی نے انجمن تاجران کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چند دن قبل واٹر سپلائی سمیت دیگر کرایوں اور ماہانہ بلوں میں کئی گنا بلا جواز اضافہ کر دیا جس کا اخبار اشتہار دیا گیا جبکہ اعتراضات داخل کر وانے کی تاریخ بھی دی گئی جس پر شہریوں اور انجمن تاجران نے اپنے اعتراضات داخل کر وائے اور بلا جواز کئی گنا اضافے کے خلاف احتجاجی کتبے بھی آویزاں کیے۔ جس پر مشتعل ہو کر اے ڈی سی نے ناجائز تجاوزات کا بہانہ بنا کر بازار کا دورہ کیا اور بغیر نوٹس لیے دوکانداروں کے اندر حدود پڑے سامان کو بھی اُٹھا لیا ۔ جس سے دوکانداروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد انور ، راشد قریشی، راؤ محمد صادق ، راؤ محمد خالد و دیگر نے صحافیوں کو احتجاج ریکارڈ کر واتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اور عید الفطر قریب ہونے کی وجہ سے اُنکی دوکانوں کے باہر اندر حدود لاکھوں کا سٹاک پڑا تھا جسے اے ڈی سی و عملہ بلدیہ اُٹھا کر لے گئے اُنہوں نے شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے قریب انتقامی کاروائی انکا معاشی گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے پہلے ہی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہو چکا ہے اوپر سے ان پر مزید طلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے اُنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری طور پر اے ڈی سی بہاولنگر کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگرتاجران شٹر ڈاؤن ہڑتال کر نے پر مجبور ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:قومی یکجہتی اور ملی وحدت وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ،ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker