تازہ ترینفن فنکار

ودیا بالن نے آئندہ کسی فلم میں آئٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان کردیا

ممبئی(نمائندہ شوبز): بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن نے آئندہ کبھی بھی کسی بھی فلم کے لئے آئٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم بوبی جاسوس کی تشہیری مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انھیں آئٹم نمبر کرتے ہوئے کبھی بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا، اس لئے اب انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ آئندہ کبھی بھی اس قسم کے گانوں میں پرفارم نہیں کریں گی۔ واضح رہے کہ ودیا بالن کی نئی فلم بابی جاسوس 4 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں وہ ایک خاتون جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button