لاہور(نمائندہ خصوصی)بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ سمیت سزائے موت کے120 قیدیوں کی سزائیں عمر قیدمیں بدلنے،اورانہیں رہاکرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکردی گئی۔بیرسٹر ظفراللہ نے درخواست میں موٴقف اختیارکیاکہ سربجیت سنگھ سمیت120قیدی ایسے ہیں جن کی موت کی سزا15سال سے معطل ہے اور وہ اپنی عمرقیدکی سزا پوری کر چکے ہیں،قانون کے تحت ایک شخص کوایک جرم میں2سزائیں نہیں دی جا سکتیں،لہٰذا عمر قید تک کا عرصہ مکمل کرنیوالے120قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
You must be logged in to post a comment.