پاکستانتازہ ترین

آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(بیوروچیف) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی نہیں چھوڑیں گے اور ان کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد پہنچے تو یونیورسٹی کے صدرلیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر نیشنل سیکیورٹی اور وارکورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی  سمیت شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھاکہ آپریشن کا مقصد شمالی وزیرستان سے تمام دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کرنا ہے اور جب تک دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ نہیں کردیا جاتا اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button