تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سابقہ حکمران پارٹیوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، حاجی رمضان

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) سابقہ حکمران پارٹیوں نے قومی دولت کو لوٹ کر ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے عوام تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 142کے امیدوار حاجی محمد رمضان نے محلہ ملک کالونی میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا کے اس علاقے میں دو خاندانوں کے لوگ باری باری منتخب ہوہے مگر مسائل حل نہ ہو سکے۔سابقہ حکمرانوں نے قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کرملک کو کنگال کر دیا ہے بجلی گیس اور ڈیزل کی مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے ملکی صنعت اور زراعت تباہ ہو چکی ہے عوام کو چاہییے وہ ان لٹیرے حکمرانوں کو مسترد کر دیں اور جماعت اسلامی کے نیک اور صالح امیدواروں کا ساتھ دیں اس موقع پر ملک برادری کے محمد عباس ۔ملک محمد الیاس ،ملک محمد صدیق ،ملک محمد عثمان سمیت درجنون افراد نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button