تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:سیاسی،سماجی ومذہبی رہنماؤں کی طرف سے منہاج القرآن کے کارکنوں پرپولیس کی فائرنگ اور ہلاکتوں پر غم وغصے کااظہار

بھائی پھیرو (نامہ نگار ) سرائے مغل کے سیاسی ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی طرف سے لاہور میں منہاج القرآن کے کارکنوں پر پنجاب پولیس کی فائرنگ اور ہلاکتوں پر غم و غصے کا اظہار کیا ۔ متعلقہ پولیس حکام کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت العمائے اسلام کے چوہدری بشیر احمد ، جماعت اسلامی ضلع قصور کے نائب امیر سردار نور احمد ڈوگر ، مسلم لیگ ق کے رہنماء شیر بہادر اور دیگر کئی مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے اپنے بیانات میں لاہور میں منہاج القرآ ن کے سات کارکنوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں برادران کے زیر اثر کام کرنے والی پولیس نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے اور نہتے کارکنوں پر گولیاں برسا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ لاٹھی اورگولی سے مخالفین کے آ زادی رائے کے حق کو چھیننا چاہتے ہیں کہ ماضی میں بھی تشدد کے ذریعے عوام کے جمہوری حقوق کو گولیوں کے ذریعے دبانا چاہامگر وہ ناکام رہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ پولیس ملازمین کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button