شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فٹ بال ورلڈکپ: بیلجیم نے الجیریا کودوایک سےہرادیا۔باقی دومیچ برابر

فٹ بال ورلڈکپ: بیلجیم نے الجیریا کودوایک سےہرادیا۔باقی دومیچ برابر

ریوڈی جنیرو(نمائندہ سپورٹس)برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2014کے بیلجیم اور الجیریا کے درمیان ہونے والے میچ میں بیلجیم نے الجیریا کوایک کے مقابلے میں دوگول کرکے شکست سے ہم کنار کیا۔میچ کے پہلے ہاف میں الجیریا کے صوفیانے فیغولی نے ایک گول کیا تاہم دوسرے ہاف میں بیلجیم کے ماروین فلائینی اور ڈریزمرٹنز نے ایک ایک گول کرکے بیلجیم کی فتح کو یقینی بنادیا۔دوسرے میچ میں روس اور کوریا کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر۔ جبکہ تیسرا میچ  برازیل اور میکسیکو کے درمیان ہوا جو بے نتیجہ ختم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:کینٹ بورڈکے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرکرائے جائیں،ملک نجیب الرحمن