بین الاقوامیتازہ ترین

برطانیہ کا تہران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

لندن (ڈیسک نیوز) برطانیہ نے ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے اشارے دے دیئے اور تہران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے تہران میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کے فیصلے سے دارالعوام کو آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ ایٹمی پروگرام اور عراق کے معاملات پر مذاکرات کیلئے سفارتخانہ کھولنا ضروری تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ایران پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ برطانیہ نے 2011ء میں مظاہروں کے بعد  ایران میں سفارت خانہ بند کردیا تھا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker