تازہ ترینعلاقائی

کورکمانڈرز اجلاس: انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا پلان منظور

GHQراولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں خصوصی کور کمانڈرز اجلاس میں عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا پلان منظور کرلیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشرقی صوبے پنجاب کے شہر راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈ کواٹر میں انتخابات سے متعلق خصوصی کور  کمانڈرز اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کی۔ اعلامیے کے مطابق جس میں انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن اور وفاقی وصوبائی حکومتوں کی سیکیورٹی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کے خصوصی اجلاس میں انتخابات کے دوران جوانوں کی تعیناتی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا اور سیکورٹی کےلیے افواج کی تعیناتی کاپلان منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں مجوزہ پلان کے تحت دستوں کی تعیناتی اور سیکورٹی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button