پاکستانتازہ ترین

کسی جوڈیشل کمیشن کو مانتے ہیں نہ سرکاری ایف آئی آر کو،طاہرالقادری

لاہور(ڈیسک نیوز)پاکستان عوامی تحریک اور تحریکِ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ کسی جوڈیشل کمیشن کو مانتے ہیں نہ سرکاری ایف آئی آر کو،جوڈیشل کمیشن حکومتی ایف آئی آر پر تحقیقات سے انکار کر دے۔ طاہرالقادری نے ویڈیو لنک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، ہمارا کوئی شخص تحقیقاتی کمیشن میں بیان ریکارڈ نہیں کرائے گا، تحقیقاتی کمیشن ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، دو تین وزرا ، آئی جی پنجاب قتل کی منصوبہ بندی میں شریک ہیں، جن پولیس افسران نے حملہ کیا انہوں نے ہی ایف آئی آر بنائی، مظلوم ہم ہیں، ہم مقتول ہیں، ہم نے کوئی ایف آئی آر نہیں کٹوائی، درخواست ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج تحقیقاتی کمیشن سے لاتعلقی کا اظہار کریں، 15 گھنٹے کے دہشت گردانہ آپریشن کے دوران پورا میڈیا موجود تھا، اگر میڈیا کو منہاج القرآن میں اسلحہ دکھادیاجاتا تو اپنی پوری تحریک ختم کردیتا، درخواست ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج تحقیقاتی کمیشن سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔ 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!