پاکستانتازہ ترین

آپریشن ضرب عضب کا چوتھا روز، 190 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب چوتھے روز بھی جاری ہے، ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی تعداد 190 ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، 3 محاذوں میران شاہ، میر علی اور شوال میں سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔ چار روز کے دوران دیگان اور شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے 14 ٹھکانے، ایک تربیتی مرکز اور بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری تباہ کردی گئی، ضرب عضب میں اب تک غیرملکیوں سمیت تقریباً 190 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے اور جھڑپوں میں 8 فوجی جوان شہید اور 4 زخمی  ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker