شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / عراق نے داعش کے خلاف امریکہ سے باضابطہ مدد مانگ لی

عراق نے داعش کے خلاف امریکہ سے باضابطہ مدد مانگ لی

بغداد ( ڈیسک نیوز) عراق نے آئی ایس آئی ایس کے جنگجوﺅں کیخلاف فضائی کارروائی کیلئے امریکہ سے درخواست کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی افواج کے کمانڈر جنرل مارٹن ڈیمپسی نے تصدیق کی کہ عراقی حکومت کی طرف سے آئی ایس آئی ایس کے جنگجوﺅں کے خلاف فضائی کارروائیوں کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ عراق کی طرف سے یہ درخواست جنگجوﺅں کی جانب سے بغداد میں آئل ریفائنری کی تنصیبات پر حملے کے بعد کی گئی، قبل ازیںعراقی صدر نوری المالکی قوم کو جنگجوﺅں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل بھی کر چکے ہیں۔ دوسری جانب عراقی افواج کی آئی ایس آئی ایس اور اس کے سنی اتحادیوں کو ڈیالہ اور صلاح الدین کے صوبوں سے باہر نکالنے کے لئے مسلح کارروائیاں جاری ہیں۔صدر اوبامہ نے بدھ کے روز عراق کی صورتحال کا جائزہ لینے کے کانگریس کے ممبران کا اجلاس بھی طلب کیا جس میں صورتحال پر قابو پانے کے لئے اقدامات پر غو ر کیا گیا ،اجلاس میں سینیٹر ہیری ریڈ نے عراق میں جاری جنگ میں امریکی افواج کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی تھی۔دوسری جانب جنرل ڈیمپسی نے سینیٹ ممبران کے ایک وفد کو بتایا کہ عراق میں فوجی کارراوئی امریکہ کے قومی مفاد میں ہے

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے ملازمین کا احتجاج، پرویز خٹک اورسراج الحق کی شرکت