پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہے ،سید خورشید شاہ

اسلام آباد(بیوروچیف) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مشیر نااہل ہیں جن کے دہشتگردوں کے ساتھ رابطے ہیں۔ قومی اسمبلی میں سانحہ لاہور پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت میں بھی طاہر القادری نے لانگ مارچ کیا تھا لیکن ہم نے اس معاملے کو سیاسی مفاہمت کے ذریعے حل کیا لیکن موجودہ حکومت نے اس کے لئے صحیح اقدامات نہیں کئے، پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہے کیونکہ جمہوریت ہی ملک کی بقا کی ضمانت ہے۔ ملک میں بہانے ڈھونڈے جا رہے ہیں اور حکومت غلطیوں پر غلطیاں کر رہی ہے، ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں کہ کوئی شب خون نہ مار دے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں پنجاب حکومت نےطاہر القادری کو سبیلیں لگاکر اسلام آباد میں داخل کیا، سی سی پی او لاہور کا بھائی وہ ایم پی اے ہے جسے وزیر اعظم نے اپنی چھوڑی ہوئی نشست دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کےمشیرنااہل ہیں جن کے دہشتگردوں کے ساتھ رابطے ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف جو جرات مندانہ اقدام لئے ہیں وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوں۔ ایسی صورت حال میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا اور ہمیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت میں اکٹھا رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!