تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ میرا دبئی منتقل، آبائی گھر بیچ کر فیملی بھی بُلا لی

لاہور(نمائندہ شوبز) معروف اداکارہ میرا نے دبئی منتقل ہونے کے بعد اپنا آبائی گھرفروخت کرکے فیملی کو بھی بیرون ملک بلوالیا۔ ایک طرف میرا کی غیراخلاقی وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد ان کو دھمکیاں مل رہی تھیں تودوسری جانب گھر پر نامعلوم افراد کی طرف سے کی جانیوالی فائرنگ کے بعد انھوں نے اپنی فیملی کی جان ومال کی حفاظت کے لیے بیرون ملک شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک ملاقات کے دوران اداکارہ میرا نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ پاکستان کے حالات کی وجہ سے میں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ یہاں رہنا میرے اور میری فیملی کے لیے ممکن نہیں رہا کیونکہ مجھے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور میرے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی ۔ جس کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ۔میں نے ڈیفنس میں اپنا گھرفروخت کردیا ہے اور فیملی کو سامان سمیت بیرون ملک روانہ کردیا ہے، میری فیملی کے کچھ ممبران دبئی اور کچھ یوکے میں رہیں گے جب کہ میں دبئی میں رہوں گی جہاں میں نے گھر خرید لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ان دنوں ضروروی کاموں کے لیے لاہور میں ہوں اور میرا قیام مقامی ہوٹل میں ہے۔ جہاں تک بات اسپتال کے پراجیکٹ کی ہے تواس پرمیری ٹیم معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔ ایک طرف فنڈ ریزنگ جاری ہے تودوسری جانب دیگرکاغذی کارروائی کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پھر آگئے ہیں گردشِ دَوراں کو ٹال کے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker