شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کشمیر،بالائی خیبرپختونخواہ،پنجاب،سرگودھا،گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

کشمیر،بالائی خیبرپختونخواہ،پنجاب،سرگودھا،گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر،بالائی خیبر پختونخواہ، پنجاب، سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گامحکمہ موسمیات نے آج کشمیر،مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ،بنوں ڈویژن، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔آج اور کل ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی تیزہوائیں چلنے کے علاوہ ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کوہاٹ، سرگودھا ڈویژن ،اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں50.5ڈگری سینٹی گریڈریکارکیاگیا۔ جبکہ سبی48، نورپورتھل اور بھکر 47، دادو اور ڈی جی خان میں 46ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:انٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی کے قیام سے زرعی خوشحالی کا ایک نیا باب شروع ہوگا،کمشنر لاہور