پاکستانتازہ ترین

کارکنان طاہرالقادری کی کال کیلئے تیارہوجائیں،الطاف

altaf hussainلندن(ڈیسک رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد لندن میں رہائش پذیر الطاف حسین نے کارکنان کو تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ الطاف حسین اور طاہرالقادری کے درمیان فون پر رابطہ ہوا جس میں ملکی مجموعی صورت حال بالخصوص عام انتخابات کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ طاہرالقادری نے الطاف حسین کو آگے کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جس سے ایم کیوایم کے قائد نے اتفاق کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ متحدہ کے کارکنان ہزاروں کی تعداد میں 14جنوری کو اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے لیے ایم کیوایم کے کارکنان خصوصاً نوجوان 14جنوری کو اسلام آباد مارچ کی تیاری کریں۔ انہوں نے کارکنان کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ رابطہ کمیٹی کے حتمی اعلان کا انتظار کریں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ نظام میں حقیقی تبدیلی کے لیے انتخابی نظام میں کی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اس موقع پر طاہر القادری نے اپنے ایجنڈے کی حمایت کرنے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ایم کیو ایم دو جسم اور ایک روح بن گئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نظام انتخاب میں اصلاحات کرکے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے۔

یہ بھی پڑھیں  کپاس کی قیمتوں میں مندی کا رجحان بھاؤ 2850 روپئے فی من تک گر گیا، کاشتکار سخت پریشان۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker