بین الاقوامیتازہ ترین

واشنگٹن:پا کستان کیلئے96کروڑ امداد کی منظوری

واشنگٹن (ڈیسک نیوز)امریکی کانگریس نے پاکستان کو دی جانے والی سالانہ امداد میں 6 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کٹوتی کے بعد 96 امریکی ڈالر امداد کی منظور دی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اوباما انتظامیہ نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر سے زائد کی رقم مختص کی تھی تاہم کانگریس کی خصوصی کمیٹی نے امداد کی رقم میں 6 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کٹوتی کرتے ہوئے 95 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی امداد تجویز کی جسے سینیٹ کی جانب سے منظور کرلیا گیا، منظور کی جانے والی رقم میں پولیو مہم کیلئے امداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں خواتین کے تعلیمی پروگرام اور سکالرشپ میں اضافوں کے لیے تعلیمی فنڈ میں 30 لاکھ ڈالر بھی مختص کیے گئے ہیں۔سینیٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جان کیری 2011ءمیں لاہور سے اغوا کیے گئے امریکی شہری ویرن وینسٹائن کی بازیابی کو دو طرفہ تعلقات کی ترجیحات میں شامل کریں، کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ امدادی رقم پاک ایران گیس منصوبے کے لئے استعمال نہیں ہوگی۔ سینیٹ کمیٹی نے امریکی محکمہ خارجہ کے 2015 ءکے لئے 48 ارب 25کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:جعلی ڈرگ انسپکٹربن کرمیڈیکل سٹورکو دھمکانےپر 3افراد کیخلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker