تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:نامعلوم افراد نےدو کمسن بچوں کو اغوا کرکے ہاتھ پاؤں توڑ کرغار میں پھینک دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل ۔شادی والے گھر سے دو کمسن بچوں کو اغوا کر کے نا معلوم ملزمان نے ہاتھ پاؤں توڑ کر غار میں پھینک دیا ۔ شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں عورتوں کے بین ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گرو کے میں محمد علی کے گھر شادی تھی اور تمام گھر والے خوشیاں منا رہے تھے ۔ اسی اثنا نا معلوم ملزمان نے محمد علی کا دو سالہ بیٹا وقاص اغوا کر لیا اور اغوا کر کے ملزمان دریا کے کنارے ایک ویران جگہ پر لے گئے وہاں جا کر معصوم بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا یا اور ہاتھ پاؤں توڑ کر گہری غار میں پھینک کر اُوپر مٹی ڈال کر فرار ہو گئے ۔ اُس سے اگلے ہی روز محمد نواز کے ایک سالہ بیٹے کو نا معلوم ملزمان نے اغوا کر لیا اور اُسی جگہ پر جا کر بچے کی بازو ، ٹانگیں اور ریڑھ کی ہڈی توڑ کر اُسی غار میں پھینک دیا ۔ بچوں کے اغوا کی خبر سن کر شادی والے گھر خوشیوں کی بجائے ماتمی بین ہونے لگے ۔خواتین سینہ کوبی کر کے اپنے پیاروں کی جدائی میں زارو قطار ررونے لگی ۔ بچوں کے رشتے دار تلاش کرتے کرتے جب دریا کے کنارے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک گہری کھائی میں دونوں بچوں کے رونے کی آ وازیں آ رہیں تھیں اور بچوں کے اُوپر مٹی ڈالی گئی تھی ۔جب بچوں کو نکالا گیا تو بچوں کے منہ مٹی سے بھرے ہوئے تھے اور انکی ہڈیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں بچوں کی حالت زار کو دیکھ کر پورے علاقے میں اس گھناونی واردات سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے ۔ جبکہ اغوا اورتشدد کی اس واردات کے اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ ئی کہ بچوں کو کیوں اغوا کیا گیا ۔ علاقے کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ اغوا کی ان سنگین وارداتوں کی تحقیقات کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button