پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری کو رہائش گاہ تک بحفاظت پہنچا نے کا” بندو بست “کر لیا

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی پر ان کو رہائش گاہ تک بحفاظت پہنچا نے کا” بندو بست “کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے طاہر القادری کو اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور لانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور حکومت کی طرف سے ایک خصوصی ہیلی کاپٹرکابندو بست بھی کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی پر بےنظیر بھٹو ایئر پورٹ پر مسافروں کے علاوہ کسی بھی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، طاہرالقادری کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور ایئر پورٹ لایا جائیگا اورعلامہ اقبال ایئر پورٹ سے پولیس کی حفاظت میں طاہر القادری کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا جائے گا ۔اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شرکاکو بریفنگ دی کہ طاہر القادری کوسکیورٹی خدشات لاحق ہیں ایسی صورت میں طاہرالقادری کو بحفاظت ان کی رہائش گاہ تک پہنچا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقاتیں کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker