پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر طاہر القادری کا طیارے سے باہر آنے سے انکار

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا،تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے طیارے سے باہر آنے انکار کردیا۔پی اے ٹی کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ انہیں واپس اسلام آباد ایئرپورٹ لے جایا جائے تب ہی وہ طیارے سے اتریں گے۔وزیر قانون پنجاب رانا مشہو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کونظربند کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ شیڈول کے مطابق امارات ایئرلائنز کی پرواز612 کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم حکومت کی حکمت عملی کے تحت طیارے کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا اور طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ اور اطراف میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے اور سیکورٹی اہلکاروں کی نفری بھی بڑھادی گئی ، جبکہ اپنے عزیز و قارب کا استقبال کرنے کیلئے آنے والوں کو بھی ایئرپورٹ باہر نکال دیا گیا تھا۔پنجاب اسمبلی کے سامنے کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے قریب عارضی ہیلی پیڈبنایا گیا ہے۔وزیر قانون پنجاب رانا مشہو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کونظربند کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا، گرفتاریوں سےمتعلق عوامی تحریک کے دعوے بے بنیاد ہیں۔وزیر قانون کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کوبحفاظت رہائشگاہ پہنچانےکیلئےتمام انتظامات مکمل ہیں،پُرامن رہنےوالےعوامی تحریک کےکارکنوں کو احتجاج کاحق حاصل ہے،پنجاب بھرمیں کہیں بھی عوامی تحریک کےکارکنوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان پاکستا ن عوامی تحریک نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آبادمیں پاکستان عوامی تحریک کے500کےقریب کارکن گرفتار کرلیے گیے، آئی9 انڈسٹریل ایریا تھانے میں 70 اورتھانا فیض آباد میں12 افرادگرفتارہیں جبکہ ڈھوک کھبہ سے 25 افراد کو گرفتار کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  پی پی کےرہنماؤں کابنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےافسران کے رویےکے خلاف احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker