پاکستانتازہ ترین

میری جان کوخطرہ ہے،شہبازاورنوازسیاسی دہشتگردہیں،طاہرالقادری

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نجی چینل سے خصوصی بات چیت اور طیارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول حکمرانوں اور دہشت گردوں سے بات نہیں کروں گا، مجھے سیکیورٹی خدشات نہیں، نواز شریف اور شہبازشریف خطرہ ہیں، انہوں نے کہا کہ فوج کا نمائندہ آنے تک طیارے سے باہر نہیں آؤں گا۔ لاہور ایئرپورٹ پر کھڑے ایمریٹس ایئر لائن کی فلائٹ نمبر ای کے 612 میں لائی خطاب اور سماء سے خصوصی گفت گو میں کہا کہ پاکستان میں جمہوری نہیں آمرانہ نظام چل رہا ہے، طاہر القادری نے طیارے میں براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں لاکھوں لوگوں کے جذبات کیوں مجروح کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میرا طیارہ اسلام آباد سے لاہور کیوں لایا گیا، مجھے سیکیورٹی خدشات نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف خطرہ ہیں، فوج کا نمائندہ آنے تک طیارے سے باہر نہیں آؤں گا، قاتلوں سے مذاکرات نہیں کروں گا، صرف فوج سے بات ہوگی، شہباز شریف اور نواز شريف قاتل ہیں، حکومت نے مذاکرات سے متعلق مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت عام شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ علامہ صاحب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پر نہيں صرف پاک فوج پر اعتماد ہے، لاہور اترنے پر ميری جان کو خطرہ زیادہ ہے، مجھے فوج کی سیکیورٹی دیے کی یقین دہانی کرائی جائے، کارکن حکمرانوں کو سبق سکھانے تک مظاہرے جاری رکھیں، تشدد کا حامی نہیں لیکن کارکن ڈٹے رہے، میں کسی ہیلی کاپٹر میں نہیں جاؤں گا، دہشت گردوں کو پولیس کی وردیاں پہنائی گئیں ہے

یہ بھی پڑھیں  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کےخلاف قرارداد منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker